تازہ تر ین

فلپائن میں چھوٹے طیارے کوحادثہ ، 4 افراد ہلاک

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) فلپائن میں سیسنا طیارہ آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا ، طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری جان کی بازی ہار گئے ۔
پائنی سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے امدادی کارروائیاں شروع کی اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک تلاش کر لیا گیا ۔
چھ سیٹوں پر مشتمل سیسنا340 طیارے کا رابطہ منیلا سے اڑنے کے بعد ائر ٹریفک کنٹرول سے اتوار کے روز منقطع ہوگیا تھا ، طیارے کا ملبہ 6ہزار فٹ بلند پہاڑ کے نزدیک سے ملا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد پاور کمپنی میں انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain