Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف آئی اے کی سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    By Khabrain Newsفروری 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے براڈ شیٹ کیس میں ملوث افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
    نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب کی کارکردگی زیر بحث آئی،قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کمیٹی میں شریک ہوئے۔
    چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاکہ میرے اکاؤنٹ اور جائداد چیک کرنے کا آپکو اختیار ہے،اگر میری جائداد کم ہوئی ہے تو اسکو برابر بھی کر دیں،اگر کسی افسر کے کیسز آہستہ ہوتے ہیں تو میں انکے کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتا ہوں،دس سال سے کیسز کیوں حل نہ ہوئے،عوام جاننا چاہے گی،آپکو افسران کی ایسٹ ڈکلیریشن کا کہا تھا آپ نے نہیں کیا،طیبہ گل معاملے کی رپورٹ بھی آپ سے مانگی تھی وہ بھی نہ دی،طیبہ گل کیس میں ملوث افسروں کی معطلی کا کہا تھا وہ نہ ہوا،آپ کہہ دیں کہ پی اے سی اور قومی اسمبلی فضول ہے ہم آپکو نہیں بلائیں گے۔
    قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے کہاکہ آپ نے جب بلایا ہم پی اے سی میں آئے،ہمارے کیسز تاخیر کا شکار ضرور ہوئے،ان میں ایسے کیسز بھی ہیں جن میں سالوں چاہیے،سونامی ٹری میں 540 ملزم بنتے ہیں ہر بندے کو ایک دن بھی سنوں تو 540 دن چاہیے،آپکی ہدایت پر ایس ڈی جی ریفرنس منظور ہو چکا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری انوسٹی گیشن میں بدل دی گئی یے ،کیسز کی تعداد ہمارے پاس اب کم ہوگئی ہے،کوشش ہے چھ کی بجائے تین تین ماہ میں کیسز مکمل کیے جائیں،آپکی بات درست ہے کہ اس ادارے کو کسی سے سوال کرنے سے پہلے اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے۔
    چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ نیب اپنے افسران کے اثاثہ جات کا جائزہ لے، چیک کریں کہ افسران کے بیٹے باہر کس طرح پڑھ رہے ہیں ،پائیدار ترقی کے منصوبوں میں 33 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا کچھ پتہ نہیں چلا ،منصوبوں میں کرپشن کی شکایات کے بعد دعویٰ کیا گیا کہ منصوبوں کو مکمل کر دیا گیا۔
    نیب حکام نے کہاکہ اس کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اس کا ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے،مہمند باجوڑ میں پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے ایک ارب دس کروڑ روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے،پی ڈبلیو ڈی نیب کو مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا ،سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو ابھی اجلاس میں بلایا جائے ،پشاور بی آر ٹی کا منصوبہ پر تحقیقات 2017 میں شروع ہونے کے بعد رک گئیں اور 2021 میں دوبارہ شروع ہوئیں ،سپریم کورٹ نے 66 ارب روپے کے بی آر ٹی تحقیقات پر کوئی قدغن نہیں لگائی تھی ،منصوبہ میں ٹھیکیداروں کے ساتھ چینی ٹھکیدار ہیں وہ ملک سے باہر ہیں،چینی کمپنیوں کے نمائندے مارچ میں تحقیقات میں شامل ہوں گے ۔
    چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ پاکستانی ٹھکیدار تو یہاں ہیں انکی تحقیقات سے اب سامنے آجائے گا ، پشاور بی آر ٹی کا ٹھکیدار میرے پاس میری پارٹی کا چیف آف اسٹاف لے کر آیا ،چیف آف اسٹاف نے تعاون کرنے کا کہا ،میں نے کسی تعاون سے انکار کر دیا ، میں اس پر گواہی دینے پر تیار ہوں ، نیب میں بہت اچھے لوگ ہیں امید ہے کہ تحقیقات شفاف ہوں گی۔
    نیب حکام نے بتایا کہ بینک آف خیبر میں کرپشن اور 70 سے زائد کی غیر قانونی تعیناتی کی تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک نے اجازت دیدی ہے ،مالم جبہ ریسورٹ پر حکم امتناع ہے۔
    چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ اس کو جلد ختم کروایا جائے ،نیب حکام نے کہاکہ مالم جبہ وفاقی حکومت کی زمین پر بنایا گیا منصوبہ کی بولی کو کنٹرول کیا گیا تھا ،صوبائی حکومت 15 سال کی لیز دے سکتی تھی مگر 33 سال کی لیز دی گئی۔
    چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ ٹھیکیدار صوبائی وزیر کا فرسٹ کزن تھا،بلین ٹری سونامی میں 6 ارب روپے نقد میں ادائیگی کی گئی ،یہ ادائیگی کراس چیک کے ذریعے کی جانی چاہیے تھی،اس میں آپ فوری گرفتاریاں کریں لوگ سلپ ہو جائیں گے اس میں حوالہ بھی استعمال ہوا ہے۔
    نقلی براڈ شیٹ کو ڈیڑھ کروڑ لاکھ ڈالر ادائیگی کی گئی
    براڈ شیٹ انکوائری میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ براڈ شیٹ کی انکوائری مکمل ہو چکی ،نیب نے 2001 میں براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا،جس براڈ شیٹ کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے وہ اصل براڈ شیٹ نہیں تھی ،اصل براڈ شیٹ کے ساتھ مقدمہ بازی کے بعد 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس جیری جیمز کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا اس معاہدے میں قانونی دستاویز مکمل نہیں کی گئی تھی ،اس وقت کے نیب چیئرمین نوید احسن، وکیل احمر بلال صوفی اور فراڈیا طارق فواد ملک ملوث تھا ،ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے ، صرف احمر بلال صوفی ملک میں موجود ہیں انھوں نے ضمانت کروا لی ہے،ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالیں اور انکے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں ۔
    چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ اس کیس کے بارے میں سیکریٹری دفاع کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کو اطلاع دی جائے ،اس معاملے میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
    چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ براڈ شیٹ میں غیر قانونی پے منٹ ہوئی ،پی اے سی نے براڈ شیٹ کا پیرا ری اوپن کیا اور انوسٹی گیشن اوپن کی،اس کیس میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں،ایف آئی اے نے براڈ شیٹ کیس میں بہت اچھا کام کیا،میں نے یہ پیرا سیٹل نہیں کیا،28 ملین پاؤنڈ معمولی رقم نہیں ہے،جعلی انگوٹھے لگا ئے گئے،میں نیب کو اس کیس کیلئے سراہوں گا۔
    انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ میں ملوث اور ایس ڈی جیز کرپشن والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی ہے،سیکرٹری ڈیفنس اور آرمی چیف کو بھی براڈ شیٍٹ معاملے پر لکھ دیا ہے،ہیلتھ کارڈ میں ملک بھر میں غبن ہو رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.