تازہ تر ین

امریکا : دو پاکستانی قیدیوں کی گوانتاموبے سے رہائی

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکہ نے کیوبا کے گوانتاناموبے جیل سے دو بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا ہے جس کے بعد گوانتاموبے میں قیدیوں کی تعداد 32 رہ گئی ہے ۔
2002 میں گوانتاناموبے کیمپ کو ریپبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے نیویارک اور پینٹاگون پر 2001 کے طیارہ حملوں کے بعد غیر ملکی دہشت گردی میں ملوث مشتبہ افراد کیلئے قائم کیا تھا ، حملے میں تقریباً 3ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ امریکہ کی “دہشت گردی کے خلاف جنگ” کیلئے کیے جانیوالے اقدامات میں سب سے انتہائی قدم تھا کیونکہ تفتیش کے سخت طریقوں کے بارے میں ناقدین اس پر بات کرتے رہے ہیں ۔
2021 میں ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن نے اقتدار سنبھالا تو اس جیل میں 40 قیدی تھے ، اس حوالے سے صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس مرکز کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اس ضمن میں حکومت کو قانون کے ذریعے گوانتانامو بے کے قیدیوں کو امریکی سرزمین کی جیلوں میں منتقل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں جمعرات کو پینٹاگون نے عبدالربانی اور محمد ربانی کو پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے، دونوں کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالربانی القاعدہ کا سہولت کار تھا جبکہ محمد ربانی القاعدہ کے اہم رہنماؤں کے لیے مالی اور سفری سہولتوں میں معاونت فراہم کرتا تھا۔
پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے امریکی کوششوں کی حمایت کے لیے آمادگی کو سراہتا ہے۔
پینٹاگون نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جیل میں مجموعی طور پر اب 32 قیدی باقی ہیں جن میں سے 18 منتقلی کے اہل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain