تازہ تر ین

بھارتی نژاد امریکی اجئے بنگا عالمی بینک کے سربراہ نامزد

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے ماسٹر کارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے انڈین امریکن اجئے بنگا کو عہدہ دئیے جانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے۔
اس موقع پر صدر بائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے۔
دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کےسربراہ کی نامزدگی کی توقعات ہیں جبکہ جرمنی نے خاتون کو ورلڈ بینک سربراہ بنانے کی وکالت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجئے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ماحولیاتی امور پر اصلاحات کے تنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain