Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
    • پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
    • تحریک انصاف اب کوئی وجود نہیں رکھتی قیادت کو مذاکرات کاراستہ اپنانا چاہیے، محمودخان
    • اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دیگی: احسن اقبال
    • چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم
    • جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی کا 47واںیوم وفات منایا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس، کفایت شعار پالیسی پر عملدرآمد کا فیصلہ

    By Khabrain Newsفروری 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی جانب سے کفایت شعار پالیسی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔
    پنجاب کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعار پالیسی کو سراہا اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے ہر سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا، اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کی جانب سے مثال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے کہا کہ معاشی حالات کے پیش نظر سرکاری سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور ڈاکٹر جمال ناصر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
    اجلاس میں افسران کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک سے تین دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت گریڈ 22 کے افسران 3 دن، گریڈ 20 اور21 کے افسران دو دن اور گریڈ 18 اور 19 کے افسران ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا نام ٹورازم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دی گئی۔
    پنجاب کابینہ نے گندم کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے کی تجویز دی، فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کرنے، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی کو سنگل سورس کی بنیاد پر لیز پر دینے کی بھی منظوری دی گئی، لیز پر دی جانے والی اراضی صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہو گی۔
    اجلاس میں پولیس شہداء پیکیج کیلئے 400 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹرز کیلئے رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ سے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی

      پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.