تازہ تر ین

پنجاب اور کے پی الیکشن: ازخود نوٹس کیس میں اقلیتی برادری کی فریق بننے کی درخواست

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے لیے ازخود نوٹس کیس میں اقلیتی برادری نے فریق بننے کی درخواست کر دی۔
سپریم کورٹ میں سیموئیل پیارا نامی شخص کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق بھی جڑے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صدرپاکستان کی دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی دی گئی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9 اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے اور دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ایسٹر کے تہوارمیں مصروف ہوگی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 اپریل کو گُڈ فرائی ڈے کا دن بھی مقدس دن ہے، دونوں صوبوں میں اس لیے7 یا 9 اپریل کو عام انتخابات نہ کرائے جائیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ مسیحیوں کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کو ازخود نوٹس میں فریق بنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain