تازہ تر ین

دہشتگردی کا خطرہ: اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain