تازہ تر ین

سینیٹر اعظم سواتی اور امجد خان کاکڑ جیل سے رہا

رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان سے رہا کر دیا گیا۔
پولیس نے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں حراست میں لیا تھا جنہیں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا کیا گیا ہے۔
رہائی کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا حال ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک اور ادارے تباہ ہو چکے ہیں، معیشت اور معاشرہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔
امجد خان ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر سے رہا
جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما امجد خان ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر سے رہا ہوگئے،امجد خان کاکڑ نے نارووال میں گرفتاری پیش کی تھی جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں سمیت کارکنوں نے امجد خان کا استقبال کیا، امجد خان کاکڑ پی پی 49 کے امیدوار بھی ہیں۔
رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امجد خان کا کہنا تھا کہ عمران کے حکم پر آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے گرفتاری پیش کی، امید ہے عمران خان مجھے اپنے حلقے سے ٹکٹ دیں گے، نارووال سے صرف میں نے ہی گرفتاری دی اور مجھے بہاولنگر شفٹ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں، فواد چودھری نے لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain