لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرﺅف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن تھا، حکومت پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایل ڈی سی کا ممبر منتخب ہوا تھا، میں اس وقت مختلف میٹنگز میں شامل ہوتا رہا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ ایل ڈی اے اور پی ایل ڈی سی میں معاہدہ ہوا، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں، 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔
عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔
بریکنگ نیوز
- 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
- آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
- کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
- پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
- ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
- پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
- جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
- اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
- "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
- کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
- لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
- ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
- امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
- وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
- ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
- ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
- پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
- پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
- ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
