تازہ تر ین

فرحان سعید کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ، مخالفین کو وارننگ دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار فرحان سعید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ان کے حق میں پیغام جاری کیا ہے۔
فرحان سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے ۔
فرحان سعید نے کہا کہ وہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain