تازہ تر ین

پولیس صبر سے کام لے رہی ہے، گرفتاری مشکل نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل کام نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عزت و آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے، باہر نکلے اور گرفتاری دے، ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتار دینے آ گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain