تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، محسن نقوی

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی مزار اقبالؒ آمد، محسن نقوی نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، انہوں نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو فری آٹا مل رہا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کے الزامات بارے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے، الزامات کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے، ایک طرف پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور دوسری طرف انہی سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain