تازہ تر ین

7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 93 رنز کا ہدف

شارجہ:(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 93 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 کے مجموعی اسکور پر حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر نوین الحق کا شکار بنے جبکہ طیب طاہر 16 رنز پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔
جارح مزاج اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 41 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain