تازہ تر ین

ٹانک میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ٹانک:(ویب ڈیسک) گاؤں برہ خیل میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔
علاقہ میں کھڑی فصلیں تباہ کرنے کے بعد سیلابی ریلا کوٹ اللہ داد کی جانب رواں دواں، گاؤں کو ٹانک شہر سے ملانے والی سڑک کئی مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، گاؤں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
برہ خیل میں مکان کی چھت گرنے کے باعث خاتون سمیت گھر کے 4 افراد زخمی بھی ہو گئے، مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain