تازہ تر ین

غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے: رانا ثناء

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کر لو، امریکا سے نہیں ڈرتا سے لے کر میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹ بولا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain