لاہور : (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکپتن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکپتن میں ہونے والے اندوہناک واقعے سے متعلق انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
واضح رہے کہ پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔
پاکپتن میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کا قتل ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

