کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی مرتضی چورنگی پرفیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق متاثرہ فیکٹری زیرتعمیر تھی جس میں مزدورکام کررہےتھے۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ فیکٹری کی چھت کاایک حصہ گرا جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے ۔
ریسکیو کے مطابق ملبےسےاب تک 5مزدوروں کونکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ، ریسکیو ٹیم کو ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے ۔
کراچی : کورنگی میں فیکٹری کی چھت گرنے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

