تازہ تر ین

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجھے بیرسٹر حسان خان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو ڈسٹرکٹ جیل سے صدر تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی تاہم انہیں ضمانت کے باوجود بھی رہا نہیں کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain