Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی آگے

    By Khabrain Newsمارچ 26, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا جس کے بعد رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
    نواب شاہ کی یونین کونسل 8 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی رشید بھٹی پہلے، ایم کیو ایم کے یعقوب آرائیں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے امیدوار بہت پیچھے ہیں، اولڈ نواب شاہ سے بھی پیپلز پارٹی کے علی احمد چیئرمین اور غلام مصطفیٰ وائس چیئرمین بن گئے۔
    یونین کونسل سومر جمالی سے پیپلز پارٹی کے قربان علی آرائیں اور علی احمد بروہی کامیاب ہوئے، نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
    سکھر کی یونین کمیٹی پنہواری کے وارڈ نمبر ون پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعظم جاگیرانی کامیاب ہو گئے یہاں جے یو آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے، سکھر کی ضلعی کونسل کی نسشت بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار جیون خان نے جیت لی، جنرل کونسل نشست پر پیپلز پارٹی کے عبد الوہاب کامیاب ہوئے۔
    جیکب آباد کی یونین کونسل 23 کوٹ جنگو میں چیئرمین کے آزاد امیدوار ظفر کھوسو نے کامیابی حاصل کر لی، یہاں پیپلز پارٹی کے طاہر علی دوسرے نمبر پر رہے، وائس چیئرمین کی سیٹ بھی آزاد امیدوار عبدالمطلب کھوسو جیت گئے، یہاں بھی پیپلز پارٹی کے میر علی دوسرے نمبر پر رہے، ضلع کونسل کی نشست بھی آزاد امیدوار فاروق کھوسہ نے جیت لی، پیپلز پارٹی کے امیدوار علی احمد دوسرے نمبر پر رہے۔
    بدین کی یونین کونسل 49 چاکر پنہور جی پی ایس عاقل دہل ضلع کونسل کی نشست بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار پاگھارو غلام رسول نے جیت لی جبکہ جی ڈی اے کا امیدوار میر حسن دوسرے نمبر پر رہے۔
    لاڑکانہ کی ڈوکری ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 2 میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار بشیر تھیم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے حبیب اللہ کھوکھر دوسرے نمبر پر، پی ٹی آئی امیدوار امام الدین جلبانی یہاں بھی پیچھے ہیں۔
    کندھ کوٹ کی یونین کونسل 28 سے بھی پیپلز پارٹی کے ضلع کونسل کے امیدوار میر احمد رضا سندرانی نے میدان مار لیا ہے، یہاں جے یو آئی امیدوار رئیس ظفر بھیو دوسرے نمبر پر ہیں، چیئرمین کی نشست پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کاشف علی بھیو نے کامیابی حاصل کر لی، جنرل کونسل کی نشست بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد صلاح نے جیت لی۔
    حیدر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، بدین ، سکھر، سانگھڑ کی یوسیز پر صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، مجموعی طور پر 27 یونین کونسلز میں پولنگ ہوئی۔
    رمضان المبارک اور اتوار کا روز ہونے کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، چند ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچ سکے، بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔
    حیدر آباد کی یوسی 35 اور یوسی 28 میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا جبکہ لاڑکانہ وارڈ 2 میں 2170 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ وارڈ 2 میں 1184 مرد اور 986 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا، لاڑکانہ میں 4 بوتھ قائم کیے گئے، 2 پریزائڈنگ افسران سمیت 16 افراد کا عملہ تعینات تھا، سکیورٹی کے انتظامات سخت 2 ڈی ایس پیز سمیت ایک سو سے زائد افسران و اہلکار پولنگ بوتھ پر تعینات رہے۔
    یاد رہے کہ ڈوکری کے وارڈ 2 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.