کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے نعت خواں ہیں اور اکثر اوقات نجی محفلوں سمیت قومی ٹیم کے دوروں کے دوران اپنی خوبصورت آواز سے نعت سناتے دیکھے جاتے ہیں۔
اسی حوالے سے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلاحی ادارے کے کیمپ میں موجود ہیں ، سرفراز نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہر رمضان میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، اسی دوران ان کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
