والنگٹن:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں، یہ میچز 14 اپریل سے لیکر 24 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔
ایل پی ایل کے باعث کیویز سکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کے بجائے ٹام لیتھم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بووس،مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل میچل، جیمی نیشم، رچن راویندرا، ہینری شیپلے،آئن سودھی، ول ینگ، ڈین کلیور، کول مکونچی، اور بلیئر ٹکنر سکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان کیخلاف اعلان کیا گیا سکواڈ ہی سری لنکا کے خلاف نبرد آزما ہو گا تاہم اس سکواڈ میں ایک تبدیلی ہے جس کے مطابق ٹم سیفرٹ صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلیں گے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
