اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جا رہا ہے وہ کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کیلئے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں، ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈار کے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
