Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»اہم خبریں»اداروں سے لڑائی نہیں، صرف الیکشن چاہتے ہیں: شیخ رشید احمد
    اہم خبریں

    اداروں سے لڑائی نہیں، صرف الیکشن چاہتے ہیں: شیخ رشید احمد

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsمارچ 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اداروں سے لڑائی نہیں، صرف الیکشن چاہتے ہیں، 90 روز میں انتخابات ضرور ہوں گے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور فسطائیٹ عروج پر ہے، یہ جو مرضی کر لیں، جیت ہماری ہی ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا، جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میں کالج میں تھا تو جنرل (ر) باجوہ میرے جونیئر تھے۔
    صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ یہ جنرل (ر) باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔
    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ جو خانہ جنگی کر رہے ہیں اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھیں گے، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں، گندے لوگ کئی ختم ہوگئے، رانا ثناء اللہ جس طرح للکار رہے ہیں، ان کا انجام بہت برا ہوگا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہوں جائیں یا الگ الگ جبکہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں، عمران خان اپنے کیسز کا دفاع بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں۔
    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.