لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو ایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں عمران خان چوتھی بار عدالت پہنچیں گے، مقدمے کیا ہیں آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے، باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا لہٰذا آپ دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ پاکستانیوں کو اغوا کرکے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہوگئی، لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ۔
سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت لینے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے، عمران خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہوئے تھے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
