مظفر آباد: (ویب ڈیسک) ممتازکشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی شہید انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردارتھے، بھارتی راشٹریا رائفلز کے میجراوتار سنگھ نے 28 مارچ 1996 کو جلیل احمد اندرابی کو تفتیش کے بہانے جیل میں بند کر دیا تھا۔
دو ہفتے بعد 27 مارچ کو کشمیری حریت لیڈر کی بوری بند لاش سرینگر کے علاقے کرسوراجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جلیل احمد اندرابی پر بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
جب یہ بات میڈیا میں آئی تو بھارت نے میجر اوتار سنگھ کو سزا دینے کی بجائے امریکا فرار کروا دیا، جلیل احمد اندرابی کا ماورائےعدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، جلیل احمد اندرابی کو عالمی سطح پر شہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
