لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔
محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے ۔
وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ مضبوط رہیں اور اس شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں ۔
کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے ۔
واضح رہے کہ افغانستان نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
