بنکاک : (ویب ڈیسک) ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فائنل میں تین بار کے سابق چیمپئن جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سے شکست دی۔
تھائی لینڈ کے مشہور شہر پٹایا میں کھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2023کے فائنل میچ میں ایران اور تین مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس میں ایران کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جاپانی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور میچ میں جاپان کو بالکل بے بس کر دیا۔
ایرانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں اومان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل ایران نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں بحرین کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
سیمی فائنل میں ایران نے سخت مقابلے کے بعد اومان کو 3-6 سے شکست دے کر گروپ بی میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
