Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کی نجی معلومات شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

    By Khabrain Newsمارچ 27, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کی ذاتی معلومات اور موبائل نمبرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔
    فیروز کی اہلیہ علیزہ سلطان کی جانب سے ان پر لگائے گئے تشدد کے الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بغیر کسی ثبوت کے خود پر تنقید کے جواب میں فیروز خان نے شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا۔
    ان اداکاروں میں ایمن خان، منال خان، یاسر حسین،ثروت گیلانی، میرا سیٹھی، فرحان سعید، گلوکار عاصم اظہر، مصدق ملک، عثمان خالد بٹ اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے سمیت ان کی اہلیہ علیزہ بھی شامل تھیں۔
    تاہم فیروز خان کی جانب سے ان شخصیات کو بھجوائے گئے نوٹسز غلطی سے انسٹا گرام پر شیئر کردئیے گئے، جس میں ذاتی معلومات (گھر کا پتہ اور موبائل نمبرز) درج تھیں، شیئر کرنے کے فوری بعد اداکار نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن وہ وائرل ہو گئی۔
    اس واقعے کے بعد شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا اور اداکار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔
    اب فیروز خان نے کچھ ماہ بعد ان سب سے معافی مانگی ہے اور انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
    انہوں نے لکھا 17 جنوری 2023 کو میری ٹیم کی جانب سے قانونی نوٹس ڈرافٹ کیا گیا تھا جو میں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تاہم مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس میں شوبز شخصیات کی ذاتی تفصیلات یعنی ان کے فون نمبر بھی شامل ہیں۔
    فیروز نے لکھا کہ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کردی تاہم یہ میرے علم میں آیا ہے کہ مذکورہ نوٹس کے نتیجے میں میرے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت اداکار مجھے پرائیویسی کی اہمیت کا اندازہ ہے، میرا مقصد کسی کا سکون برباد کرنا نہیں تھا، اگر میرے کسی ساتھی کو تکلیف سے گزرنا پڑا ہو تو میں انتہائی معافی مانگتا ہوں۔
    فیروز اور منیب کے درمیان معاملات حل
    فیروز خان نے منیب بٹ کے ہمراہ ایک علیحدہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے، انشاءاللہ۔
    واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ نے ایمن اور منال کی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر فیروز خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائبر کرائم قوانین کے تحت درخواست بھی دائر کی تھی۔
    منیب کا فیروز پر لگائے الزامات ختم کرنے کا اعلان
    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی یہ ہی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور فیروز پر لگائے گئے تمام الزامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی

      نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا

      اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.