کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ ٹیم نے کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 16کروڑ 30لاکھ روپےمالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔
کسٹمز انفورسمنٹ ذرائع کے مطابق اینٹی سمگلنگ یونٹ نے چھاٹی لین، میریٹ روڈ اور مارکیٹ کوارٹرز میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے، کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی چیف کلیکٹر کسٹمزیعقوب ماکواور کلیکٹر عثمان باجوہ کی ہدایت پرکی گئی ہے ، سمگل شدہ اشیاء میں شامل سگریٹس، شیشہ فلیورز اور گٹکا بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران سمگل شدہ سامان ضبط کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
