اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تحریک انصاف کی درخواست پر آج دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس: پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

