Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بی بی ایل، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان کے حارث رئوف پر نظریں جما لیں
    • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری
    • سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
    • پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
    • اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20کیلئے سائن کرنیکی وجہ بتا دی
    • سناف لیول معاہدہ طے پاکستان کو 121 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف کا پٹرول ریلیف سکیم فوری ختم کرنے پر زور
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
    • روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
    • پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
    • ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
    • حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
    • کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
    • لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
    • کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
    • فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
    • وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
    • 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
    • پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
    • روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
    • مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور

    By Khabrain Newsاپریل 1, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں اور آل راؤنڈر شاداب خان ون ڈے اور ٹی 20 میں بابر اعظم کے نائب کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
    اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شاداب خان کو اس عہدے سے ہٹانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔
    پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے 24 سال کے شاداب خان 2020 میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔
    دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔
    اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی 20 میچز میں کپتان بابراعظم سمیت 5 سینئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیے لیکن دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
    جنوری 2023 میں پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابراعظم کا نائب مقرر کیا تھا، اس سیریز میں شاداب خان انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔
    اب اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس سے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہش مند ہے اور اس تناظر میں شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل 2023 میں منعقدہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
    دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاداب خان کی جگہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر کو کھلانے میں دلچسپی رکھتی ہے، پاکستان سپر لیگ 2023 میں دائیں ہاتھ کے بولر اسامہ میر نے ملتان سلطانز کے لیے 12میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں اور افغانستان کے خلاف سیریز میں انہیں تین ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.