قصور: (ویب ڈیسک) نوحی گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دو افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں اچانک خستہ حال چھت گر گئی، واقعہ میں دو افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ موتیا اور چار سالہ زمرد شامل ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چھت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہو گئیں، زخمیوں کو نکال کر سپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خستہ حال چھت گرنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق

