تازہ تر ین

ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کیلئے مذاکرات کی مہلت کا آج آخری روز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن اڑھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہو گا۔
حکمران اتحاد کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
جمعے کو ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کر کے بدھ کو ملاقات پر اتفاق کیا تھا لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain