تازہ تر ین

ویمن بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ڈرافٹنگ کا فیصلہ

سڈنی : (ویب ڈیسک) ویمن بگ بیش لیگ ( ڈبلیو بی بی ایل ) میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بی بی ایل کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہو گا، ٹیمیں 3،3 غیر ملکی ویمن کرکٹرز کا انتخاب کریں گی۔
گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور اور برانز کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔
بی بی ایل کے مطابق ڈرافٹ سے قبل لیگز آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گی، پلاٹینم کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز ملیں گے، گولڈ کو 90 ،سلور کو 65 جبکہ برانز کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain