تازہ تر ین

نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ، بابر اور رضوان کے پوائنٹس میں بہتری

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پرموجود ہیں البتہ دونوں کے پوائنٹس میں مزید بہتری آگئی ہے۔
پاکستان کےافتخار احمد کی رینکنگ میں 6 درجے بہتری آئی جس کے بعد وہ 39 ویں نمبر پرپہنچ گئے۔
ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے اور افغانستان کے ہی فضل حق فاروقی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شاداب خان کی رینکنگ میں دو درجے اور شاہین آفریدی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے، آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain