تازہ تر ین

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور : (ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ۔
ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔
ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا، فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشزم عروج پر ہے، میرے فیملی ممبر جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ، ان کی عیادت کیلئے ملک سے باہر جارہا تھا ۔
ان کاکہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس موجود ہے۔
فسطائیت اور فاشسزم عروج پر ہے
اپنے فیملی ممبر جن کا لیور transplant ملک سے باہر ہورہا ہے ان کی عیادت کے لئے ملک سے باہر جارہا تھا تو FIA امیگریشن نے روک دیا۔ میرا پاسپورٹ اور hand carry ان کے پاس موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain