کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کے کسی بھی کیس کی تردید کردی۔
کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کراچی میں اس وقت منکی پاکس کا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے،لیاری کے ایک بچے کا منکی پاکس کے شبے میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنی ہے، غالب امکان یہی ہے کہ اس بچے کو چکن پاکس ہے۔