تازہ تر ین

سوڈان سے انخلاء کا مشن، پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا

کراچی:(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ سی-130 ہرکولیس طیارہ سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر آج سہ پہر جدہ سے روانہ ہوا، پاک فضائیہ کا ایئربس طیارہ 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسےہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے میں مصروف عمل ہیں، پاک فضائیہ ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain