تازہ تر ین

سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے کومبنگ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارےگئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عرفان اللہ اور الیاس شامل ہیں ، آپریشن کے دوران تین دہشتگرد بھی پکڑے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیوٹونیٹر، آئی ای ڈی بم، اسلحہ، بارودی موادبرآمد ہوا ہے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حارث، سیف اور ابرار شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain