تازہ تر ین

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔
حکام کے مطابق 2022ء کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہے، ایک ماہ تاخیر سے اجلاس کے لئے انتظامیہ نے ایس ای سی پی کو درخواست کی تھی۔
حکام کے مطابق بورڈ اجلاس میں پی آئی اے کا سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور حج فلائٹ آپریشن 2023ء پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain