اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔
وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
آئندہ 15 دن کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔