راولپنڈی:(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو زندگی بنا دیتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری زندگی ہے جب میں نے کرکٹ شروع کی وہی میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔ فاسٹ باؤلر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو زندگی بنا دیتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید لکھا کہ جب آپ کچھ نہیں ہوتے تب آپ کو کچھ کرنے کی خواہش ہوتی ہے اور تب آپ نہیں رکتے۔