Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی پی ایل: کوہلی، گمبھیر اور نوین الحق کو جھگڑنے پر جرمانہ

    By Khabrain Newsمئی 2, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں اکثر جذبات کا مظاہرہ کرتے انڈین بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار اسی وجہ سے خبروں کی زینت ہیں لیکن اس بار ان کے مقابل کسی اور ملک کا کھلاڑی نہیں بلکہ ان کے اپنے ہم وطن اور سابقہ ساتھی بلے باز گوتم گمبھیر ہیں۔
    اس سب کا آغاز سوموار کو بھارت رتنا شری اٹل اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں رائل چیلینجر بنگلور اور لکھنئو سپرجائنٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہوا۔
    میچ کے دوران بھی وراٹ کوہلی اور لکھنئو کی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو کئی مواقع پر ایک دوسرے سے الجھتے دیکھا گیا۔
    لیکن میچ کے خاتمے کے بعد گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے درمیان ہونے والی گرما گرمی میدان سے نکل کر سوشل میڈیا تک جا پہنچی جہاں ایک جانب دونوں کھلاڑیوں کے حامی ان کی حمایت میں ٹویٹس کر رہے ہیں تو وہیں دونوں جانب سے کوہلی اور گمبھیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
    یہ سب افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق کے ساتھ کوہلی کے جھگڑے کے ساتھ شروع ہوا جب مؤخر الذکر بیٹنگ کر رہے تھے۔
    منگل کی صبح نوین نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ کی جو ایسا لگتا ہے کہ میدان میں ہونے والے جھگڑے پر کوہلی کو جواب تھا۔
    بظاہر کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ حقدار ہوتے ہیں اور ایسا ہی ہوتا ہے۔‘
    اس سے قبل، کوہلی نے انسٹاگرام پر بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جہاں انہوں نے حقائق اور سچائیوں کے بارے میں بات کی تھی۔
    وراٹ کوہلی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس سے منسوب اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ کیا، ’ہم جو کچھ بھی سنتے ہیں وہ ایک رائے ہے، حقیقت نہیں۔‘
    کوہلی اور گمبھیر کے درمیان جھگڑا اس وقت ہوا جب رائل چیلینجرز بنگور نے لکھنئو سپر جائنٹس کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ بنگلور کی ٹیم نے 20 اوور میں 126 رنز بنائے تھے۔
    کے ایل راہل نے زخمی ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح تک لے جانے کی ناکام کوشش کی۔
    میچ کے دوران کوہلی نے اپنے ٹریڈ مارک جارحانہ انداز میں ایل ایس جی کی وکٹوں کے گرنے کا جشن منایا تھا۔ انہیں مداحوں کی جانب بوسے اچھالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
    اسی حوالے سے ایک صارف پری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وراٹ کوہلی نے نوین الحق سے کہا کہ وہ ان کے پاؤں کی خاک کے برابر ہیں۔ کوہلی میں بہت انا ہے۔‘
    اس نوک جھونک کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم کے کوچ گمبھیر دونوں نے ہی آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول ٹو کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔
    اس کے علاوہ ایل ایس جی کے بولر نوین الحق پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
    نوین الحق نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔گذشتہ ماہ دونوں فریقوں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایل ایس جی ٹیم کے کوچ گمبھیر نے لکھنئو کی مشکل جیت کے بعد بنگلور کے شائقین کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا۔
    کوہلی نے نہ صرف لکھنؤ کے مداحوں کی جانب بوسوں کے اشارے کیے بلکہ انہوں نے گمبھیر کے خاموش رہنے کے نشان کو دہراتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر انگلی دبا کر ان کی تقلید بھی کی۔
    میچ ختم ہونے کے بعد دونوں نے مصافحہ کیا اور چیزیں بظاہر ٹھیک لگ رہی تھیں۔
    اس دوران ایل ایس جی کے اوپنر کائل میئرز پھر کوہلی کے پاس گئے اور ان سے بات کرتے دیکھے گئے اور پھر گمبھیر آئے اور میئرز کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
    اس کے تھوڑی دیر بعد گوتم گمبھیر کو وراٹ کوہلی کی جانب بڑھتے اور پھر متحرک انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کی ٹیم کے کھلاڑی انہیں روکتے رہے لیکن گمبھیر مسلسل کوہلی کی جانب بڑھتے رہے۔
    کے ایل راہل سمیت دیگر کھلاڑی اور معاون عملہ دونوں کو الگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد کوہلی کو ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہل کے ساتھ طویل گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے

      لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر

      لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.