تازہ تر ین

منکی پاکس کے بڑھتے کیسز، ایئر لائنز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روک تھام کیلئے تمام ایئر لائنز کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
جاری کردہ گائیڈلائنز کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے پائلٹ لینڈنگ سے قبل بیمار مسافر کے بارے میں بتانے کے پابند ہوں گے۔ بورڈ ہیلتھ سروسز طیارے کی لینڈنگ سے قبل تمام انتظامات مکمل کرے گا۔ پائلٹ اور کریو ممبران پر مشتبہ مسافر کو سنبھالنے اور باقیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ہوگی۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کریو ممبر مسافر سے پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لے کر بورڈ ہیلتھ سروسز کو دینے کا پابند ہوگا۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں مسافر سے پرسنل نمبر، ایڈریس اور ٹریول ہسٹری لیے جائیں گئے۔ مشتبہ افراد کی مکمل چھان بین کے بغیر مسافر کو طیارے میں سوار نہیں کرایا جائے گا۔
گائیڈلائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ مسافر کو طیارے کی آخری سیٹوں پر بٹھایا جائے گا۔ کریو ممبر ماسک اور دستانوں سمیت پی پی ای کٹ پہن کر مسافر کو ڈیل کریں۔
مشتبہ مسافر کو طیارے سے اتارنے کے بعد جہاز کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ طیارے میں اسٹینڈرڈ پی پی ای کٹس، دستانے اور فیس ماسک کی موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain