تازہ تر ین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 مئی کو دن 11 بجے طلب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا، مشترکہ اجلاس اب 15 مئی کے بجائے 4 مئی کو دن 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت کی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا، صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain