Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

    By Khabrain Newsمئی 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو اپریل 2023 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے، اپریل کے مہینے میں فخر زمان نے دو سنچریاں اسکور کیں۔ 29 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فخر زمان نے مخالف ٹیم کے 337 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بطور اوپنر ناقابل شکست 180 رنز بناکر میچ میں پاکستان کو کامیابی دلائی جس کی بدولت پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس میچ میں فخر زمان نے اپنے دوسرے سب سے زیادہ ون ڈے ہدف کا تعاقب کیا، فخر نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور 6 چھکے بھی لگائے جس کی بدولت پاکستان نے بڑا ہدف 10 گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل 27 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی فخر زمان نے سنچری اسکور کی، فخر زمان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور پاکستان کو 289 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اس میچ میں فخر زمان اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچانے کے بعد 43 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے اپریل کے مہینے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے T20I میں تیز رفتار 47 رنز بھی بنائے جس میں پاکستان نے 88 رنز کیساتھ فتح حاصل کی، پاکستانی اوپنر کے پاس اب اپنے 67 میچوں کے کیریئر میں 49.71 کی اوسط سے 3082 ون ڈے رنز اور تقریباً 95 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ پرابتھ جے سوریا (سری لنکا) سری لنکا کے اسپنر پرابتھ جے سوریا نے سات ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں مکمل کرکے فارمیٹ کی تاریخ میں کسی بھی دوسرے اسپنر کے مقابلے کم میچوں میں اس نمبر تک پہنچنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پرابتھ جے سوریا نے گال میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔ پرابتھ جے سوریا نے اپریل میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں 52 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں مزید 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی پرابتھ جے سوریا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اپنے ساتویں ٹیسٹ میچ میں 50 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے جے سوریا نے اسپنر الف ویلنٹائن کا ریکارڈ چھین لیا۔ مارک چپمین (نیوزی لینڈ) پلیئر آف دی منتھ کیلئے نیوزی لینڈ کے مارک چپمین کو بھی نامز د کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف T20I سیریز میں شاندار پرفارمنس پیش کی جس سے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز برابر کرنے میں مدد ملی۔ مارک چپمین نے چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب 42 گیندوں پر 71 رنز اور 57 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر دو طرفہ سیریز میں 290 رنز بنائے، انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں 27 گیندوں پر 34 رنز بنائے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے

      لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر

      لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.