کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتہ بھی سیاسی تشویش میں رہا، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ملک میں سیاسی غیر یقینی اور ناخوشگوار حالات کے دوران کاروباری ہفتے میں انڈیکس منفی رہا اور سرمایہ کاروں کو 143 ارب کا نقصان ہوا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 754 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 983 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ کاروباری ہفتے میں 66 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب 20 کروڑ روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 143 ارب کم ہوکر 6212 ارب روپے ہے۔