اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، میں نے 27 سالہ سیاسی کیریئر میں کوئی متنازع بات نہیں کی مجھ پر بھی دہشتگردی کے 8 سے 9 پرچے کاٹ دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی حدود میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے ، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ۔
پی ٹی آئی کو ایک اور زوردار جھٹکا، عامر محمود کیانی نے بھی خیر باد کہہ دیا

