تازہ تر ین

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے محمود الرشید کے 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو میاں محمود الرشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا مگر ملزم ہسپتال داخل ہو گیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میاں محمود الرشید کا میڈیکل بورڈ بنا کر طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو ہسپتال داخل کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہسپتال میں ہونے کے باعث ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی لہٰذا 20 روز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محمود الرشید کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے میاں محمود الرشید پر جناح ہاؤس پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain