تازہ تر ین

بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی کشیدگی ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست کی مذمت کی، ملاقات میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ترقی وفاق کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں کمی اور پی پی ایل کے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل درپیش ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی احساس محرومی کے شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے، بلوچستان کے مالی مسائل کے لیے وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے بات کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain